Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین اور کشمیر کے مسئلے میں گہری مماثلت ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

فلسطین اور کشمیر کے مسئلے میں گہری مماثلت ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے میں گہری مماثلت ہے کیونکہ کشمیریوں کو بھی فلسطینیوں کی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں پاکستان کے مستقبل مشن میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر ہمارا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، اس حوالے سےکوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہے تو کریں گے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہو گی۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان انتخابی اصلاحات کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا چاہتی ہے، ان اصلاحات کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مزید بااختیار بنانا ہے ۔

Advertisement

وزیرخارجہ نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سیاحت کے حوالے سے نئی پالیسی بنا رہے ہیں جس سے سیاحت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے کلچرل ڈپلومیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر