جرمنی نے ماسکو کے لئے جاسوسی کے الزام میں روسی سائنسدان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمن فیڈرل پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی سائنسدان کو حساس معلومات دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
فیڈرل پراسیکیوٹر کے مطابق سائنسدان پر جرمن یونیورسٹی سے حساس معلومات لے کر پیسوں کے عوض ماسکو کو دینے کا الزام ہے، ملزم روسی سیکرٹ سروس کے لئے کام کررہا تھا جس بنا پر اسے چند روز قبل گرفتار کیا گیا۔
جرمن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اکتوبر 2020 سے جون 2021 تک تین مرتبہ روسی انٹیلی جنس حکام سے بھی ملا جس میں ملزم نے دو مرتبہ یونیورسٹی کے حوالے سے اطلاعات انٹیلی جنس حکام کو دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
