Advertisement
Advertisement
Advertisement

میڈیا فرعون میر شکیل کیخلاف ریفرنس کی سماعت کل ہوگی

Now Reading:

میڈیا فرعون میر شکیل کیخلاف ریفرنس کی سماعت کل ہوگی
میڈیا فرعون

جنگ و جیو کے مالک میر شکیل کے خلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کل ہوگی۔

عدالت نے پراسکیوشن کے گواہ ڈائریکٹر واسا ذیشان بلال کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

ملزم میر شکیل کے خلاف ایک اور اہم گواہ پیش کیا جائے گا جبکہ نیب کے گواہ کی جانب سے مزید سنسنی خیز انکشافات ہونگے۔

ذرائع کے مطابق نیب افسران کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں، الزام ثابت ہونے پر ملزم میر شکیل کو 14سال قید با مشقت کا سامنا کرنا ہوگا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج اسد علی  ملزم میر شکیل سمیت دیگر کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم میر شکیل اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوں گے جبکہ شریک ملزم سابق ڈی جی ایل ڈی ہمایوں فیض رسول اور بشیراحمد بھی عدالت پیش ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر شریک ملزم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے، نیب ریفرنس میں میر شکیل، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور بشیراحمد کو گنہگار قرار دیا گیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم میر شکیل نے اس وقت کے وزیراعلیٰ نواز شریف کی ملی بھگت سے 1، 1 کنال کے 54 پلاٹ ایگزمپشن پر حاصل کئے۔

نیب پراسیکیوٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کا ایگزمپشن پر ایک ہی علاقے میں پلاٹ حاصل کرنا ایگزمپشن پالیسی 1986 کی خلاف ورزی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا ہے کہ ملزم میر شکیل نے نواز شریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کرلیں، ملزم میر شکیل نے اپنا جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کروالئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر