Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون ٹک ٹاکر سے نوجوانوں کی بدسلوکی کا واقعہ، شوبز شخصیات برہم

Now Reading:

خاتون ٹک ٹاکر سے نوجوانوں کی بدسلوکی کا واقعہ، شوبز شخصیات برہم

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کو نوجوانوں کے ہجوم نے  گھیرلیا جس کے بعد خاتون کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی۔

لاہور میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوری ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم میں موجود نوجوانوں نے خاتون سے بدسلوکی کرتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑکر ہوا میں اچھالتے رہے۔

اسکے علاوہ ہجوم میں موجود نوجوان خاتون ٹک ٹاکر سے 15 ہزار روپے نقد، موبائل فون اور زیور بھی چھین لیے گئے۔

اس واقعہ پر پاکستانی شوبز اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا  اور آج بھی اسی بات کو دہراتے ہوئے کہہ رہی ہون کہ ایسے لوگوں اور واقعات کے لئے کوئی سخت قانون بنایا جائے۔

Advertisement

اسکے علاوہ اداکارہ ماورا حسین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا ہے۔

ماورا کا کہنا تھا کہ لاہور مین پیش آنے والا واقعہ بہت ہی شرمناک ہے اور  اس واقعے سے شاید اب سب کی آنکھیں کھل جانی چاہیئے ۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستانی اداکار محمد فیضان نے بھی انسٹاگرام پر لاہور کے واقعہ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اداکار کا کہنا تھا کہ یہ معاشرہ عورت صرف اسے ہی تسلیم کرتا ہے جو ان کے گھر کی ہوتی ہیں اسکے علاوہ ان کے لئے کوئی عورت نہیں ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں شوبز کی مختلف اور نامور شخصیات نے لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ’ہم اس طرح اپنی آزادی مناتے ہیں کہ جہاں ایک عورت کو بچانے کے لئے کوئی نہیں آگے آیا؟‘۔

دوسری جانب گلوکار فرحان سعید نے بھی اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ خاتون کو تنگ کرنے کا واقعہ یوم آزادی پر پیش آیا تھا جب خاتون 14اگست کے حوالے سے یڈیو بنا رہی تھیں۔

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر