Advertisement
Advertisement
Advertisement

قلیل مدتی پالیسیاں بنا کر مستقل معاشی استحکام حاصل نہیں کیا جا سکتا ، رضا باقر

Now Reading:

قلیل مدتی پالیسیاں بنا کر مستقل معاشی استحکام حاصل نہیں کیا جا سکتا ، رضا باقر

اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا کہ قلیل مدتی پالیسیاں بنا کر مستقل معاشی استحکام حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے ایس ای سی پی میں سٹیٹ آف دی آرٹ بزنس سینٹر کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا بنیادی فرض ملک میں مالی استحکام کی پالیسیاں بنانا ، افراط زر کو قابو رکھنا  اور حکومت کی معاشی پالیسی کو سپورٹ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راست پیمنٹ سسٹم اکتوبر میں آپریشنل ہو جائے گا ، اسٹیٹ بینک نے کورونا کی وبا کے دوران کاروبار میں 2 ٹریلین روپے کا ریلف فراہم کیا ، بینکوں کو  گھروں کے قرضوں کے لیے 160 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

رضا باقر نے کہا کہ 60 ارب روپے کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں جبکہ 12 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

چئیرمین ایس ای سی پی  عامر خان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی جدید سہولت فراہم کر کے  دنیا بھر میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو ہمارے مالیاتی نظام سے جوڑ دیا  ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر