Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک  نیوزی لینڈ سیریز منسوخی پر قومی کھلاڑیوں کا ردعمل

Now Reading:

پاک  نیوزی لینڈ سیریز منسوخی پر قومی کھلاڑیوں کا ردعمل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والی سیریز منسوخ ہونے پر قومی کھلاڑیوں نے رد عمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سیریز کے اچانک ملتوی ہونے پر انتہائی مایوسی  ہوئی ، جو پاکستان کرکٹ کے لاکھوں شائقین کے لیے مسکراہٹیں واپس لا سکتی تھی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی سکیورٹی ایجنسیوں کی صلاحیتوں اور ساکھ پر پورا بھروسہ ہے، وہ ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔پاکستان زندہ باد!

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے سیریز کی منسوخی کے حوالے سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ مجھے زیادہ اداس کر رہا ہے کہ یہ خبر ملنے کے بعد ہمارے مداحوں کو کتنا پریشان ہونا چاہیے۔

قومی فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ  دنیا کے لیے  میں دہرانا چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک پاکستان  کرکٹ کے لیے محفوظ ہے۔

قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کاش میرے پاس اپنی مایوسی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ہوتے۔

اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ بہت پسند ہے ، ہم نے یہاں کرکٹ کو واپس لانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

Advertisement

شاداب خان کا کہنا  تھا کہ پی ایس ایل اور پاکستان کا دورہ کرنے والی دیگر ٹیمیں ہماری مہمان نوازی اور سیکورٹی انتظامات کا ثبوت ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر