Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں مزید کتنی بارشیں ہونگی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Now Reading:

کراچی میں مزید کتنی بارشیں ہونگی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

شہری ہو جائیں تیار کیونکہ کراچی میں آج بھی دن میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 7 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹائون میں 70 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آج دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہےگا جبکہ دوپہر2 سے 3 بجے کے دوران بارش متوقع ہے۔

کراچی میں مزید کتنی بارشیں ہونگی؟

Advertisement

 اس حوالے سےمحکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ کراچی میں آج اور کل بھی بارش کا امکان ہے۔

 ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایاکہ کراچی میں 27 ستمبر کو ایک اور اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے 27 سے 30 ستمبر تک شہرِ قائد میں بارش کا امکان رہے گا۔

ان کا مزید کہنا ہےکہ شہرقائد میں آج بھی نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔

واضح رہےکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز 3 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا ریکارڈ سامنے آگیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم بارش گلشن معمار میں 4 اور کیماڑی میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پی اے ایف فیصل بیس پر 36، گلشنِ معمار میں 3 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قائد آباد میں 5 اعشاریہ 5، یونیورسٹی روڈ پر 5 اعشاریہ 2، ناظم آباد میں 18ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

Advertisement

محکمہ موسمیات  کا مزید کہنا ہے کہ  جناح ٹرمینل پر 10 اور ایئر پورٹ اولڈ ایریا میں 14 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کی پہلی بوند پڑھتے ہی مختلف علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی، کے الیکٹرک کے 200 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ سرجانی، ناظم آباد، شاہ فیصل، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ رہنمائی کے لیے صارفین 118 کال سینٹر، 8119 ایس ایم ایس اور کے الیکٹرک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور لائیو ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر