ٹیکنالوجی کے اس دور میں کسی کا پاس ورڈ چوری کرنا یا کسی کی آئی ڈی ہیک کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے یہ سب ٹیکنالوجی کا کھیل ہے۔
لیکن اب گوگل کی جانب سے اپنے چوری ہوئے پاس ورڈ یا ہیک ہوئی آئی ڈی کے حوالے سے جاننے کے لئے آسانیاں مہیا کردی گئیں ہیں۔
گوگل کی طرف سے ایک ’ٹول‘ متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی انٹرنیٹ صارف معلوم کر سکتا ہے کہ اس کے آن لائن اکاﺅنٹس ہیکرز کا نشانہ بن چکے ہیں یا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق گوگل کی طرف سے یہ ٹول دراصل ’کروم براﺅزر ایکسٹینشن‘ کی صورت میں بنایا گیا ہے۔
جو صارفین اس ایکسٹینشن کو گوگل کروم براﺅزر میں انسٹال کر لیں گے اور پھر اپنا جو بھی آن لائن اکاﺅنٹ کروم براﺅزر میں سائن ان کریں گے تو یہ ایکسٹینشن خود بخود انہیں بتا دے گی کہ ان کا اکاﺅنٹ کمپرومائز ہو چکا ہے یا نہیں اور انہیں پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔
ایکسٹینشن کا نام ’پاس ورڈ چیک اپ‘ (Password Checkup)ہے جسے گوگل کروم براﺅزر صارفین مفت میں استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے آن لائن اکاﺅنٹس کی سکیورٹی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
