کراچی میں ملیر پولیس کی جانب سے تھانہ قائدآباد اور اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کارروائیوں کے نتیجے میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور آئس برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، تینوں ملزمان عادی مجرم ہیں اور متعدد بار مختلف نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزمان میں عبدالطیف، عمران اور حیات اللہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News