Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی بلکہ تبدیلی اب آئی ہے،شہباز شریف

Now Reading:

تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی بلکہ تبدیلی اب آئی ہے،شہباز شریف
Shahbaz Shareef- Azadi march- 01st November

شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا کی دلیری اور کاوش کو سلام پیش کرتا ہوں، تبدیلی پہلے نہیں تبدیلی اب آئی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق ا پوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، تبدیلی پہلے نہیں اب آئی ہے، کنٹینر کی سیاست عمران خان نے شروع کی تھی، کنٹینر کی سیاست آج دفن ہوگئی ہے۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں آج لاکھوں لوگ جمع ہیں یہ سمندر حکومت کو بہالےجائے گا، تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی بلکہ تبدیلی اب آئی ہے،ملک میں مدینہ کی ریاست کہیں نظرنہیں آتی، روزگار ،کاروبار ختم ، طالبعلموں سے وظیفے چھین لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز دور میں غریبوں کو مفت دوائیاں ملتی تھیں مگر آج غریبوں سے مفت دوائیوں کی سہولت چھین لی گئی،ہمیں ڈینگی برادران کہاجاتا تھا اور آج ہزاروں ڈینگی کیسز سامنے آئے لیکن عمران خان نظرنہیں آیا۔

لیگی رہنما نے کہا نواز شریف کے دور میں مہنگائی نچلی ترین سطح پر آگئی تھی، ایک کروڑ نوکریاں تو دور، آج لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے، عمران خان مغرور، دل پتھر کا ہے، عمران خان جادو ٹونے سے حکومت چلا رہے ہیں۔

Advertisement

انھوں نے شرکا سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ روٹی مہنگی ہوگئی،کسان بےحال، ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں، آج وہ دن آگیا ہے کہ حکمرانوں کی چیخیں نکلنی چاہئیں، پاکستان کی معیشت آج دم توڑ گئی ہے۔

شہبا ز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں صلح کی کوشش اور یہاں فتنہ برپاکیا یہ شخص چند ماہ بھی قابض رہا تو پچھتاوا کیاہو، جب چڑیاچگ گئی کھیت۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ تبدیلی وہ نہیں جوتم لائےبلکہ تبدیلی تب آئےگی جب جادوٹونہ ختم ہوگا،ایک دن آئےگاجب پاکستان اسلامی فلاحی مملکت بنےگا اور نوازشریف کی قیادت میں ملک پھر سےترقی کرےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر