Advertisement
Advertisement
Advertisement

جشن عید میلاد النبی ﷺ کی برکت سے پاکستان تعمیر و ترقی کی منازل طے کرے گا، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

جشن عید میلاد النبی ﷺ کی برکت سے پاکستان تعمیر و ترقی کی منازل طے کرے گا، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کی برکت سے پاکستان تعمیر و ترقی کی منازل طے کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ، اے ڈی سی آر محمد محسن، مذہبی اسکالر علامہ محب النبی طاہر، سکھ کمیونٹی کے رہنما سردار گوپال سنگھ چاولہ سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

فیاض الحسن چوہان کو ضلع ننکانہ میں عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کے انتظامات، ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکار رحمت اللعالمین کا قومی طور پر مل کر عشرہِ رحمت منانا وزیر اعظم عمران خان کا عظیم کارنامہ ہے، جشن عید میلاد النبی ﷺ کی برکت سے پاکستان تعمیر و ترقی کی منازل طے کرے گا، وزیر اعظم عمران خان نے درسی و نصابی کتب میں حضورﷺ کے اسمِ گرامی کے ساتھ خاتم النبیین لکھنا لازم قرار دیا ہے۔

فیاض الحسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ کے ہر ضلع میں عشرہِ رحمت اللعالمین منانے اور مانیٹرنگ کے لیے وزراء کی ڈیوٹی لگائی ہے، عشرہِ رحمت اللعالمین ڈھول ڈھمکوں اور ناچ گانوں کی بجائے ادب و احترام کے ساتھ منایا جائے، وطن دشمن قوتوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ذریعے ہماری صفوں میں انتشار پیدا کیا، ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ضلع بھر میں عشرہ رحمۃ اللعالمین شایانِ شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ تمام محکمہ جات، اسکولوں، کالجوں، نجی اداروں اور شہری تنظیموں کی طرف سے عشرہ رحمت اللعالمین بہت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مجالس ذکر، قرات و نعت خوانی اور جلوسوں کا انعقاد ہو رہا ہے، تمام میونسپل کمیٹیاں اور ٹاﺅن کمیٹیاں عید میلاد النبیﷺ کے دوران صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں۔

سکھ کمیونٹی کے رہنما سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ حضور رحمت اللعالمین ﷺ صرف مسلمان بھائیوں کے ہی نہیں بلکہ تمام عالمِ انسانیت کے لیے باعثِ رحمت ہیں۔

مذہبی اسکالر علامہ محب النبی طاہر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تمام مسلمان، سکھ، عیسائی اور ہندو بھائی حضور رحمت اللعالمین کی ولادت کا جشن مل کر مناتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر