Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاجدار مدینہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو معاشرہ جنت کا نمونہ بن جائے گا، خالد خورشید

Now Reading:

تاجدار مدینہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو معاشرہ جنت کا نمونہ بن جائے گا، خالد خورشید

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ تاجدار مدینہ ﷺ کی تعلیمات کی روشنی پر عمل کیا جائے تو معاشرہ جنت کا نمونہ بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اخوت اور امن و خیر سگالی کی فضا قائم کرنے کیلئے اسوہ رسول ﷺ کی پیروی ضروری ہے، تاجدار مدینہ ﷺ کی تعلیمات کی روشنی پر عمل کیا جائے تو معاشرہ جنت کا نمونہ بن جائے گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے رحمت العالمین ﷺ اتھارٹی کا قیام احسن اقدام ہے، پہلی مرتبہ ملک بھر میں ربیع الاول کا مہینہ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، آج کا مقدس دن ہمارے لئے تذکیر و تجدید عہد کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی آفاقی تعلیمات کاخلاصہ یہ ہے کہ ہر معاملے میں میانہ روی اختیار کی جائے، آپ ﷺ کی تعلیمات دکھی انسانیت کے لئے خوشیوں کی نوید ہیں، اس بابرکت موقع پر مسلمانانِ عالم و اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

خالد خورشید کا کہنا تھا کہ آج اخوت اور امن و خیر سگالی کی فضاء قائم کرنے کے لئے اسوہ رسول ﷺ کی پیروی ضروری ہے، ہماری بقاء اور دینی و دنیاوی کامیابی اسی اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کا کردار اور تعلیمات پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں، نبی پاک ﷺ نے اپنے اسوہ حسنہ کی بدولت مختصر مدت میں پوری دنیا کو مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا، آج کا دن تاریخ بنی نوع انسان کی عظمت کی معراج کا دن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر