Advertisement
Advertisement
Advertisement

روٹی، کپڑا اور مکان کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے بے شرمی کے اعلیٰ مقام پر ہیں، شہباز گِل

Now Reading:

روٹی، کپڑا اور مکان کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے بے شرمی کے اعلیٰ مقام پر ہیں، شہباز گِل

شہباز گل کی عبوری ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے بے شرمی کے اعلیٰ مقام پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کرپٹ ٹولے کی ترقی ہوئی، مزدور، کسان اور عام عوام کا پیسہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لانڈر کیا گیا، روٹی، کپڑا اور مکان کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے بے شرمی کے اعلیٰ مقام پر ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ جنہیں عوام نے علاقائی جماعت بنا ڈالا وہ وفاق کے سپنے دیکھ رہے ہیں، دنیا میں مہنگائی تاریخی بلندی پر ہے، پرچی چیئرمین کسان اور مزدور کا نام لے کر ذاتی سیاسی فوائد حاصل کرنے تک محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا میں غریب، مزدور اور کسان کے ساتھ عزیر اعظم عمران خان کھڑے ہوئے، کسان دوست پالیسیوں کی بدولت گزشتہ سال کسانوں کو 1100 ارب کی ریکارڈ آمدن ہوئی، کسان دوست پالیسیوں کی بدولت کسان خوشحال اور ریکارڈ فصلیں پیدا کر رہا ہے۔

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ملک میں 83 لاکھ کسانوں کا سوچنے والا صرف عمران خان ہے، کورونا کے باوجود صنعتیں اور کاروبار کھول کر غریب مزدور کا چولھا جلانے والا بھی صرف عمران خان ہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر