Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر جمہوری جماعتیں شفاف الیکشن سے ڈرتی ہیں، حسان خاور

Now Reading:

غیر جمہوری جماعتیں شفاف الیکشن سے ڈرتی ہیں، حسان خاور
حسان خاور

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ غیر جمہوری جماعتیں شفاف الیکشن سے ڈرتی ہیں۔

حسان خاور نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر حکومت پر تنقید کی، پہلے دن سے پی ٹی آئی حکومت نے انتخابی اصلاحات کی بات کی ہے، آج قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والی حکومت کو رپورٹ کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک مشین پر تو مسلم لیگ ن بات نہیں کرنا چاہتی، رپورٹ سے متعلق پنجاب حکومت کو جو سفارشات آئیں گی اس پر عمل ہو گا، غیر جمہوری جماعتیں شفاف الیکشن سے ڈرتی ہیں۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں بیٹھنا نہیں چاہتی، جب سب کچھ سڑک پر کرنا ہے تو اپوزیشن استعفے دے اور گھر جائے، اس وقت مہنگائی عالمی سطح پر ہے، حکومت کا ریلیف پیکج لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہا ہے، اپوزیشن کو عوامی مفاد پر سیاست کرنی چاہیے۔

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ 70 سال بعد ایسی حکومت آئی جس نے برآمدات میں اضافہ کیا، اس وقت زر مبادلہ ریکارڑ پر ہیں، سندھ حکومت نے ابھی تک کرشنگ کا آغاز نہیں کیا، مسلم لیگ ن اس معاملے پر مجرمانہ خاموشی رکھے ہوئے ہے، احتجاج، لانگ مارچ اور جلسے کرنا ہر کسی کا حق ہے، لانگ مارچ کر کے دیکھ لیں پتہ چل جائے گا کتنے لوگ آتے ہیں۔

Advertisement

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ شوگر ملوں نے ذخیرہ اندوزی کی ہے، عدالتی حکم امتناعی کے باعث حکومت کارروائی نہیں کر پا رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر