Advertisement
Advertisement
Advertisement

احساس راشن رعایت پروگرام سے دو کروڑ خاندان مستفید ہوں گے، ڈاکٹر ثانیہ

Now Reading:

احساس راشن رعایت پروگرام سے دو کروڑ خاندان مستفید ہوں گے، ڈاکٹر ثانیہ

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے دو کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نے جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے جہلم تک 6 چھوٹے شہروں کا دورہ کیا جس میں روات، مندرہ، گوجر خان، سوہاوہ، دینہ اور جہلم شامل ہیں۔ دورے کا مقصد کریانہ دکانداروں کو احساس راشن رعایت پروگرام سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

انہوں نے ہر شہر میں کریانہ دکانداروں سے ملاقات کی اور دکانداروں کو پروگرام میں رجسٹریشن کے بارے میں بتایا، متعدد کریانہ مالکان کو خود پورٹل پر رجسٹر کروایا۔

ڈاکٹر ثانیہ نے دورے کے دوران مقامی میڈیا، انجن تاجران اور نوجوانوں سے بھی ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے گھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن پورٹل پر جاری ہے اور کریانہ دکاندار بھی راشن رعایت پروگرام میں شریک ہونے کے لیے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سہ ماہی میں کریانہ مالکان کو گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون اور دیگر انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیے جائیں گے۔

نیشنل بینک، ضلعی انتظامیہ اور احساس کے اعلیٰ افسران بھی ڈاکٹر ثانیہ کے ہمراہ موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر