
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل کسی نے گھر نہیں جانا کیونکہ پلان بی کل سے شروع ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ سے خطاب میں کہا ہے کہ پلان بی کے لیے گھروں سے نکل پڑیں جب سب نکلیں گے تو ان کا حکومت۔میں رہنا۔ممکن نہیں ہو گا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح قانون کی پاسداری کی جس نظم و ضبط کا مظاپرہ کیا جبکہ ناین الیون کے بعد مسلمانوں کی غلط تصویر پیش کی گئی لیکن آج پوری دنیا حیران ہے کہ دھرنہ والے انسانیت کی اقلیتوں کی عزت کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پلان بی میں بھی آپ کے ساتھ ہونگا اورآپکے ساتھ شانہ ںشانہ لڑونگا کوئی قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے ہیں۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مولانا کا کہنا تھا کہ پلان بی کے لیے گھروں سے نکل پڑیں، جب سب نکلیں گے تو ان کا حکومت میں رہنا ممکن نہیں ہو گا ۔
مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت جے یو آئی ف کی مجلس عاملہ اور صوبائی امرا کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں پلان بی کو حتمی شکل دیدی گئی جبکہ مولانا فضل الرحمان جلسہ گاہ میں فیصلوں کا اعلان کریں گے۔
جے یو آئی (ف) کے پلان بی میں سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی اہم شاہراہیں اور روالپنڈی اور اسلام آباد میں اہم ترین مقامات پر لاک ڈاون بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبائی امراء نے مولانا فضل الرحمٰن کے سامنے پلان بی سے متعلق اپنی تیاری اور آگے کے لائحہ پر بریفنگ دی، مولانا نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے پلان بی سے متعلق پارٹی کی حتمی منصوبہ بندی کے بعد اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا فوری اجلاس جلسہ گاہ میں بلالیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلسہ سے گاہ میں آج اہم ترین فیصلوں کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News