صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے اسکولوں میں 78 فیصد طلباء کو کورونا ویکسینیشن لگائی جاچکی ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی زیر صدارت سی ای اوز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سی ای اوز کانفرنس کا انعقاد قائد ہیڈکوارٹر لاہور میں کیا گیا اور تمام اضلاع کے سی ای اوز شریک ہوئے۔
کانفرنس میں تمام اضلاع کے سی ای اوز کی جانب سے انصاف آفٹرنون اسکولز، ویکسینیشن، اور نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس حوالے سے مراد راس نے کہا کہ انصاف آفٹرنون اسکولز کے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے سی ای اوز کو فنڈز جاری ہو چکے ہیں، اسکولز کے اساتذہ کی تنخواہوں کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے اسکولوں میں 78 فیصد طلباء کو کورونا ویکسینیشن لگائی جاچکی ہے، ویکسینیشن کا عمل مکمل ہونے سے ہی کورونا وائرس سے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پیپرس پر نجی اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کئے جائیں، شعبہ تعلیم کی ترقی و بحالی کے لئے جو اقدامات موجودہ حکومت نے کئے ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
مراد راس نے مزید کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News