Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں قسم کھا کر کہتا ہوں نواز شریف واپس آئیں گے، خواجہ آصف

Now Reading:

میں قسم کھا کر کہتا ہوں نواز شریف واپس آئیں گے، خواجہ آصف
Khwaja asif- NA

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، نوازشریف کی جان کو شطرنج کا مہرہ نہ بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سا بق وزیراعظم نواز شریف باہر نہیں جانا چاہتے، آج بھی کہتا ہوں وہ بیرون ملک گئے تو واپس ضرور آئیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا راستہ اگر روکا تو آپ یہاں بھی جواب دیں گے اور آگے بھی جواب دینا پڑے گا،نوازشریف کو عدالتوں نے ریلیف دیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک نہیں جانا چاہتے، والدہ اور فیملی کے دباو پر باہر علاج کروانے پر رضا مندی ظاہر کی، ڈاکٹرز نے انہیں کہا کہ جتنا علاج یہاں کر سکتے تھے کر دیا، ہمارے پاس ٹیکنالوجی موجود نہیں، ہیوسٹن کے ہسپتال میں جا کر علاج کروائیں جہاں ایک چھت تلے سب سہولیات میسر ہوں گی۔

Advertisement

خواجہ آصف نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا سب کچھ پاکستان میں ہے،سیاستدان کی سب سے بڑی جائیداد اس کی سیاست ہوتی ہے، موجودہ حکمرانوں میں بدلےکی آگ بھڑک رہی ہے، قانون سازی کا جو مذاق اڑایا گیا چند روز قبل سب نے دیکھ لیا۔
انھوں نے کہا کہ فروغ نسیم کےبیانات مشرف اور نوازشریف کیلئے مختلف ہیں،واشنگٹن میں کہا گیا کہ میں ان سے اے سی، فریج واپس لے لوں گا، وزارت عظمیٰ کا عہدہ رکھنے والے کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں، بڑے عہدے پر بڑی باتیں کی جاتی ہیں، چھوٹی نہیں، آپ کو نوازشریف کے ضامن کی ضرورت ہے تو ہم یہاں ضامن بیٹھے ہیں، نوازشریف کو اجازت دیں قسم کھا کر کہتا ہوں واپس آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
قومی اسمبلی میں انٹرنیٹ اسپیڈ پر بحث، شرمیلا فاروقی کی حکومت پر کڑی تنقید
پاکستان جلد ڈبلیو ایچ او لیول تھری سرٹیفکیشن حاصل کرے گا، مصطفیٰ کمال
خیرپور، اسسٹنٹ کمشنر کا انوکھا کارنامہ، ویگو پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کا انکشاف
کیڈٹ کالج وانا حملے کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے
27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر