Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آ جائے، حسان خاور

Now Reading:

اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آ جائے، حسان خاور

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نےکہا ہے کہ اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آ جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ‏این اے 133 میں لاہوریوں نے ضمنی انتخاب کو مسترد کر دیا، حلقے کی 90 فیصد عوام نے تحریک انصاف کی اپیل پر ووٹ نہ ڈال کر ثابت کردیا کہ اپوزیشن اب ووٹ کو ترسے گی۔

حسان خاور کا کہناتھا کہ سنسان پولنگ اسٹیشن ووٹروں کی راہ تکتے رہے لیکن تحریک انصاف کے ووٹروں نے اپوزیشن کو سرخ جھنڈی دکھا دی، جو اپوزیشن ووٹروں کو گھروں سے نہ نکال سکی وہ احتجاج کے لیے عوام کو کیسے نکالے گی۔

 ترجمان پنجاب حکومت  کا یہ بھی کہناتھا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا، ووٹنگ ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔

حسان خاور  نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن سے آوٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی۔ ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہنے سے ثابت ہو گیا عوام نے ضمنی انتخاب کو مسترد کر دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور  کا مزید کہناتھا کہ ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا، تحریک انصاف کو میدان سے باہر کرنے پر عوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔ اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آجائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر