Advertisement
Advertisement
Advertisement

نبی اکرم ﷺ کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

Now Reading:

نبی اکرم ﷺ کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب دین کا استعمال اور نبی اکرم ﷺ کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم آفس میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی یاد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے، ملک عدنان کی بہادری اور جرات پر ہمیں فخر ہے،  ملک میں رول ماڈل کی بہت ضرورت ہوتی ہے، سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے کے بارے جس نے بھی سنا ، انہیں احساس ہوا ایک انسان تھا جو حیوانوں سے لڑ رہا تھا۔

متعلقہ خبر : سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو سخت ترین سزا دلوانے کے احکامات

وزیراعظم نے کہا کہ جسے اللہ نے رحمۃ اللعالمین کا خطاب دیا، وہ مسلمانوں کے لئے نہیں دنیا کے تمام انسانوں کے لیے رحمت بن کر آئے تھے۔ جانوروں میں جنگل کا قانون ہوتا ہے اور انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، معاشرے میں جتنی انسانیت ہوتی ہے وہ معاشرہ اتنا ہی کمزور طبقے کو اٹھاتا ہے۔

متعلقہ خبر :   علماء کرام کا سانحہ سیالکوٹ پر اظہار یکجہتی

Advertisement

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ رسول اللہ ﷺ محبت کا پیغام لے کر آئے تھے، ان کا پیغام محبت اور انصاف تھا، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم نے اس طرح کے اور واقعات نہیں ہونے دینے۔ اب ہم دین کو استعمال کرنے والوں اور نبی اکرم ﷺ کے نام پر ظلم کرنے والوں نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ خبر :   انجیلو میتھیوز بھی سانحہ سیالکوٹ پر بول پڑے

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری نے ایک لاکھ ڈالر پریانتھا کے خاندان کے لئے جمع کیا ہے، پریانتھا کے خاندان کو ساری زندگی تنخواہ دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر