Advertisement
Advertisement
Advertisement

متنازع بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی کوششیں تیز

Now Reading:

متنازع بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی کوششیں تیز
Advertisement

متنازع سندھ بلدیاتی ایکٹ کے ترمیمی بل کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے مختلف وفود نے جمعیت علماء اسلام کے امیر صوبہ سندھ علامہ راشد سومرو اور مسلم لیگ ق کے رہنماء طارق حسن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور 11 دسمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

وفد نے ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل کی سربراہی میں جمیعت علماء اسلام ف کے رہنماء مولانا راشد محمود سومرو سے ملاقات کی اور جے یو آئی کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

مولانا راشد سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم بلدیاتی حکومت کو مضبوط کرنے کی بات کرتی ہے۔ ایم کیوایم کے وفد کو اپنے ہاں آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں۔ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کو بنیادی حقوق دے،  ایم کیو ایم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شمولیت پر مشاورت کریں گے۔

اس موقع پر کنور نوید جمیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی اٹھارہویں ترمیم کی حمایتی رہی ہے، جب کہ بلدیاتی نظام کا بل اٹھارہویں ترمیم سے متصادم ہے، سندھ حکومت نے بل میں کئی اختیارات چھین لئے گئے ہیں۔

Advertisement

وفد وسیم اختر کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے رہنماء طارق حسن کے گھر پہنچا اور ق لیگ کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے مسلم لیگ ق کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں،اے پی سی کا مقصد تمام جماعتوں کو کراچی کے ایشوز پر ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے، اگر معاملہ حل نہ ہوا تو تمام جماعتیں مل کر نیا لائحہ عمل بنائیں گے

مسلم لیگی رہنماء طارق حسن کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ مضبوط نہ ہوئی تو کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہم بھی بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ہیں، پیپلز پارٹی نے اس نئے بلدیاتی ایکٹ کوختم نہ کیا تو آل پارٹیز سے بھی آگے جائیں گے۔

ایم کیو ایم رہنماء محمد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے اداروں کو سندھ حکومت میں لینے کے بعد دھونس دھمکیوں پر اتر آئی ہے، دھونس دھمکیوں سے خوفزدہ کرکے اپنی مرضی کے بل منظور نہیں کرا سکتے۔

ایم کیو ایم رہنماء نے الزام عائد کیا کہ پولیس کے ذریعے کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے بینرز اتروائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، محسن نقوی
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
روس پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، جام کمال
ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ؛ وزیراعظم کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے،مریم نواز
صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر