Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کا اہم عہدے سے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کرلیا

Now Reading:

شہباز شریف کا اہم عہدے سے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کرلیا
کورونا وبا

پی ٹی آئی

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف قومی اسمبلی  کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے  مستعفیٰ ہوگئے ہیںِ مسلم لیگ ن اس عہدے کے حصول کے لیے طویل سیاسی جنگ لڑی تھی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اپنا استعفیٰ قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کے پاس جمع کروایا ہے، استعفیٰ موصول ہوتے ہی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  ان کا کا استعفیٰ بطور چئیرمین پی اے سی استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جابنب سے س ضمن میں نوٹیفیکشن  بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفیکشن کے مطابق استعفیٰ کا  اطلاق آج مورخہ 20 نومبر 2019 سے ہوگا۔

Advertisement

نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت

شہباز شریف گزشتہ روز اپنے بھائی میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے تھے ، نواز شریف کو عدالت نے بیماری کے سبب 4 ہفتوں کے لیے  ضمانت پر رہا کیا ہے، شہباز شریف نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا تھا کہ نواز شریف علاج مکمل کرواتے ہی وطن واپس آئیں گے۔

شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موجودہ صدر بھی ہیں۔ وہ 1988ء میں پنجاب صوبائی اسمبلی اور 1990ء میں قومی اسمبلی پاکستان کے رکن منتخب ہوئے۔ 1993ء پھر پنجاب صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور قائد حزب اختلاف نامزد ہوئے۔ 1997ء میں تیسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے، شہباز شریف نے 20 فروری 1997ء کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔

پاکستان میں فوجی تاخت 1999ء کے بعد،انہوں نے سعودی عرب میں جلا وطنی کی زندگی گزاری اور آخرکار 2007ء میں پاکستان واپسی ہوئی۔ پاکستان کے عام انتخابات 2008ء میں کامیابی کے بعد شہباز شریف دوسری بار وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے، 2009ء میں جب صدر آصف علی زرداری نے گورنر راج کا نفاذ کر کے سلمان تاثیر کو گورنر پنجاب نامزد کیا تو شہباز شریف معزول ہو گئے۔

Advertisement

شریف برادران نے عدالت کی بحالی کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حکومت کی خلاف لانگ مارچ کیا جس کس نتیجے میں عدلیہ بحال ہو گئی اور گورنر راج ختم ہو گیا۔ شریف کے دوسرے دور میں بنیادی ڈھانچے میں ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

5اکتوبر 2018ء کوبطور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو صاف پانی کرپشن اسکینڈل اور آشیانہ ہاؤسنگ اسیکنڈل کی وجہ سے نیب نے گرفتار کر لیاصاف پانی کمپنی حکومت پنجاب نے قائم کی تھی تاکہ ہر شخص کو پانی فراہم کیا جا سکے۔ تاہم صاف پانی اسکینڈل میں مالی ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا۔نیب کے مطابق شہباز شریف نے اپنی من پسند کمپنیوں کو ٹھیکا دیا اور اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا۔ نیب کے مطابق اسکینڈل میں ملزمان کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر