Advertisement
Advertisement
Advertisement

نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم

Now Reading:

نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم

لاہور: مرکزی جمعیتِ اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے بیان دیا تھا کہ نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی اظہارِ رائے کی آزادی یا فن کا اظہار نہیں ہے۔

سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے اپنے بیان میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ پیوٹن کے بیان کی روشنی میں عالمی سطح پر قانون بنایا جائے، تاکہ انبیا کی شانِ اقدس میں گستاخی کا سلسلہ تھم سکے۔

سینیٹر ساجد میر کا کہنا ہے کہ روسی صدر کا بیان عالمِ اسلام کے اس مؤقف کی تائید ہے کہ حضور ﷺ کی حرمت و تقدس آفاقی ہے، جس پر ہم ولادیمیر پیوٹن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آزادیِ اِظہارِ رائے کو چند اخلاقی ضابطوں کا پابند بنا دیا جائے تو اس سے کوئی انسانی حق مجروح نہیں ہوتا۔

Advertisement

سربراہ بمرکزی جمعیتِ اہل حدیث پاکستان نے مزید کہا کہ یہ حق بے مہار نہیں ہو سکتا اور نہ کوئی ایسا دعویٰ کر سکتا ہے۔

سینیٹر ساجد میر کا اپنبے بیان میں کہنا تھا کہ علم تجوید و حسن قرأت کا حصول ہر مسلمان پر فرض عین ہے، اس علم کے حصول کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے، جو اس کتاب کے نزول کا مقصد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر