Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کا میانمار میں 35 شہریوں کے قتل عام پر اظہار تشویش

Now Reading:

اقوام متحدہ کا میانمار میں 35 شہریوں کے قتل عام پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ نے میانمار میں 35 شہریوں کی مبینہ ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ وہ میانمار میں کم از کم 35 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع سے خوفزدہ ہیں اور انہوں نے حکام سے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا  ہے ۔

اقوام متحدہ کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ شہریوں کے قتل عام کا  الزام حزب اختلاف کے کارکنوں نے سرکاری فوجیوں پر لگایا ہے۔

دوسری جانب حکمراں فوج نے کیاہ ریاست کے مو سو گاؤں کے قریب پیش آنے والے واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔

سرکاری میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فوجیوں نے آمرانہ حکومت کے خلاف لڑنے والی فورسز کے متعدد مسلح دہشت گردوں  پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے تاہم سرکاری میڈیا نے شہری ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی ہمدردی کے امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے کہا کہ کم از کم ایک بچے سمیت متعدد عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات قابل اعتبار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس افسوسناک واقعے اور ملک بھر میں شہریوں کے خلاف تمام حملوں کی مذمت کرتا ہوں، جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ممنوع ہیں۔

گریفتھس نے  میانمار حکومت سے مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا  ہے تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز میانمار میں مبینہ طور پر فوج نے ایک گاؤں کے درجنوں مکینوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان میں سے کم از کم 35 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کرکے ان کی لاشیں جلا دی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک گواہ اور مقامی رپورٹس کے حوالے سے بتایا  تھا کہ مذکورہ واقعہ کرسمس سے ایک رات قبل ریاست کیاہ میں موسو نامی گاؤں میں پیش آیا تھا ۔ہلاک افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر