Advertisement
Advertisement
Advertisement

بِٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی لُٹ گئے

Now Reading:

بِٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی لُٹ گئے
بلاک چین پروٹوکول سے 6 لاکھ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری

ایک آن لائن موبائل ایپ نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر ایک ارب روپے سے زائد کی رقم اینٹھ لی۔

ایپ کی جانب سے سرمایہ کاروں کو بِٹ کوائن کی قیمت کی پیشگوئی کرتے ہوئے آسان منافع کمانے کا جھانسہ دیا گیا۔

HFC Pakٹریڈنگ ایپ نامی اس ایپلیکیشن کی پشت پر موجود جعلسازوں نے 40 ہزار سے زائد افراد تک رسائی حاصل کی تاکہ ان سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرائی جاسکے۔

قیمتوں کا اندازہ لگانے کے لیے صارفین کو حقیقی کیش ڈیجیٹل منی چینجر کے ذریعے کرپٹو کرنسی میں تبدیل کر کے ایپلیکیشن میں اپنے اکاؤنٹس میں جمع کرانی تھی۔

انہیں پھر دن میں پانچ منٹ کے دورانیے کہ سیشنز کے لیے چار بار ایپلیکیشن لاگ آن کرنے کا کہا گیا تا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ میں موجود کرپٹو کرنسی کو استعمال کرتے ہوئے بِٹ کوائن کی قیمت کے اندازے لگائیں۔

Advertisement

کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں نے 30 ڈالرز سے لے کر 50 ہزار ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کی۔

جعلسازوں نے شروع میں صارفین کا اعتماد جیتنے کے لیے انہیں منافع دیا۔

آسانی سے منافع پانے والوں نے نہ صرف مزید سرمایہ کاری کی بلکہ اس پلیٹ فارم پر اپنے عزیز و اقارب کو بھی لے آئے، جس کی وجہ سے انہیں بونس دیے گئے۔

مزید یہ کہ جعلسازوں نے HFC Pak ٹریڈنگ ایپ کے صارفین کے لیے اعلیٰ ہوٹلوں میں پارٹیوں کا اہتمام بھی کیا۔ جن کی ویڈیوز مختلف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر شیئر کی گئیں، جس کے نتیجے میں مزید لوگ پلیٹ فارم سے منسلک ہو گئے۔

تاہم رواں ماہ کی یعنی دسمبر کی 19 تاریخ کو ایپلیکیشن کریش ہوئی اور تب سے آف لائن ہے اور جعلساز سرمایہ کاروں کی محنت سے کمائی ایک ارب کی مجموعی رقم لے اڑے ہیں۔

اس دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے HFC Pak ٹریڈنگ ایپ کے مالکان کے خلاف درخواست دائر کرلی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement

ایف آئی اے سندھ کے سائبر کرائم وِنگ کے سربراہ عمران ریاض نے متاثرین پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور ادارے کے ساتھ  اپنی سرمایہ کاری کے متعلق تفصیلات کا تبادلہ کریں۔

اس حوالے سے ایک کرپٹو کرسنی ماہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے HFC Pak ٹریڈنگ ایپ کے صارفین کے اکاؤنٹس کو اسکین کیا ہے اور ان میں ایک ارب سے زائد کی رقم موجود تھی۔

تاہم ایپلیکیشن کے مالکان نے رقم نکال لی ہے جس کا پتہ صرف حکام لگا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر