Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدلیہ میں نئی تاریخ رقم، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں

Now Reading:

عدلیہ میں نئی تاریخ رقم، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں
جسٹس عائشہ

پاکستان کی عدلیہ میں نئی تاریخ رقم، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں۔

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز،اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔

جسٹس عائشہ ملک کی پیشہ ورانہ زندگی پراک نظر

Advertisement

جسٹس عائشہ ملک نے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1997  میں وکالت شروع کی۔

جسٹس عائشہ ملک 27 مارچ 2012 کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئیں۔

جوڈیشل کمیشن نے 6 جنوری 2022 کو جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی۔ جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دی تھی۔

21 جنوری 2022 کو وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جسٹس عائشہ ملک کی بہ طور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 177 کی ذیلی شق ایک کے تحت تقرری کی منظوری دی تھی۔

سپریم کورٹ میں مقررہ 17 ججز میں سے جسٹس مشیرعالم کی 17 اگست کو ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی ہوئی ہے۔

Advertisement

فواد چوہدری کی مبارکباد
سماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں وفاقی وزیر بررائے اطلاعات فواد چوہدری نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جسٹس عائشہ ملک کی بہ طور خاتون جج تعیناتی ایک طاقتور پاکستان کی تصویر ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت ہے۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ جسٹس عائشہ ملک ہمارے عدالتی درجہ بندی کا اثاثہ ثابت ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر