پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں عمادوسیم اور شاداب خان نے ٹیم میں گروپ بندی کی تردید کردی ۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کرکٹر عماد وسیم اور شاداب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹیم میں گروپ بندی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتر رہی ۔
آل راؤنڈر عماد وسیم نے کپتانی سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ اس معاملے پر کوچ اور کپتان سے سوال کیا جائے، ہمیں جیسا کہا جائے گا ہم کھیلیں گے، اگر نام چل رہا ہے تو یہ اللہ کی مرضی ہے عوام ہمیں سپورٹ کرے۔ہم یہ بات مانتے ہیں کہ چند ٹیموں نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر پاکستان جب بھی فتحیاب ہوتا ہے تو میں خوش ہوتا ہوں، جب ہم بھارت سے ہارے تو ہم پر بہت پریشر تھا۔ بدقسمتی سے ویسٹ انڈیزسے ہار کے باعث سیمی فائنل میں نہ جاسکے۔
کوچ اور کپتان سے متعلق سوال پر عماد وسیم نے کہا کہ سرفراز اور کوچ کے متعلق سوال انہی سے کریں،آج کل کی کرکٹ ایسی ہے کہ دیگر ٹیم بھی اسپنر ز کو اچھا کھیلتی ہیں، اگر اسپنرز کی کارکردگی دیکھی جائے تو بہت اچھی رہی۔
قومی کرکٹ ٹیم میں جاری گروپ بندی کی افواہوں کے بارے میں عماد وسیم نے کہا کہ میڈیا میں ٹیم میں گروپ بندی کا بہت آتا رہا ہے ،میڈیا کو خیال کرنا چاہیے، ٹیم میں گروپ بندی نہیں ہے۔
اس موقع پر اسپنر شاداب خان کا کہنا تھا کہ تین ٹاپ رینکنگ ٹیموں سے میچ جیتے ، مجموعی طور پر کارکردگی بہت بہتر رہی ہے ۔ بدقسمتی سے ہم سیمی فائنل میں نہ داخل ہو سکے تاہم ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
