امریکی ریاست کیلیفورنیا کی عدالت میں ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی خلاف سیاہ فام ملازمین کے ساتھ نسلی تعصب برتنے کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کےلیے مشکلات کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، کچھ عرصے حصص کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں ایک دن میں 200 ارب ڈالر کمی ہوئی تھی۔
اب کیلیفورنیا میں ٹیسلا کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے، جس میں ٹیسلا کو سان فرانسسکو میں قائم فیکٹری میں سیاہ فام ملازمین کو ہراساں کرنے اور نسلی تعصب برتنے کا موردِ الزام ٹہرایا گیا ہے۔
ریاست میں شہری قوانین کولاگو کرنے والے محکمے ڈیپارٹمنٹ برائے فیئر ایمپلائمنٹ اینڈ ہاؤسنگ کے ریاستی سربراہ کیون کش کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ مقدمہ المیڈا کاؤنٹی کی اعلی عدالت میں ٹیسلا کے سیاہ فام ملازمین کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ ٹیسلا کی فریمونٹ فیکٹری میں نسلی امتیاز کرتے ہوئے سیاہ فام ملازمین کے لیے کام کی جگہ کو علحیدہ کیا گیا۔‘ فیکٹری میں سیاہ افراد کے ساتھ جاپ اسائمنٹس، ڈسپلن، تنخواہوں اور ترقیوں میں بھی امتیاز رکھا گیا۔
ٹیسلا کی جانب سے اس مقدمے پر اپنی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
