Advertisement
Advertisement
Advertisement

خانیوال واقعہ: تمام گناہگاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی

Now Reading:

خانیوال واقعہ: تمام گناہگاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی
شہباز گل

شہباز گل کا کہنا ہے کہ خانیوال واقعے میں ملوث تمام گناہگاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ خانیوال کے افسوسناک واقعے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ تفصیلی بات ہوئی۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اس کیس میں فوری اور سخت ایکشن لیا جائے۔

وزیراعظم نے خانیوال واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے خانیوال واقعے کانوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نےآئی جی پنجاب سےواقعےکی رپورٹ طلب کرلی اور ان کا کہنا ہےکہ آئی جی پنجاب ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کےخلاف بھی کارروائی کی جائے ۔

Advertisement

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بھی کہاکہ قانون ہاتھ میں لینےوالوں کومعاف نہیں کیاجائےگا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ غفلت برتنےوالےپولیس اہلکاروں کےخلاف بھی کارروائی کی جائے، ہجوم کے ہاتھوں تشدد، قانون ہاتھ میں لینےپرسنجیدگی سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement

خانیوال، مبینہ توہینِ مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں مشتعل ہجوم نے ایک شخص کو مبینہ توہینِ مذہب کے نتیجے میں تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

ضلع خانیوال کی پولیس اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے دفتر نے ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ضلع خانیوال کے قصبے تلمبہ کے علاقے 17 موڑ کے مقامی افراد نے ہلاک ہونے والے شخص پر مبینہ توہینِ مذہب کا الزام عائد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر