Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی پاکستان کا قابل قدر اور دیرینہ شراکت دار ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

جرمنی پاکستان کا قابل قدر اور دیرینہ شراکت دار ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جرمنی پاکستان کا قابل قدراور دیرینہ شراکت دار ہے۔

جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا جس کے دوران دونوں وزراء نے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنی جرمن ہم منصب کو بطور وزیر خارجہ ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا قابل قدراور دیرینہ شراکت دار ہے، پاکستان جرمنی کیساتھ تمام جہتوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے عالمی برادری کی کوششوں کے ضمن میں پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور افغانستان سے انخلاء کے عمل میں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معاونت سے جرمن ہم منصب کو آگاہ کیا۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب تک 90 ہزار سے زائد افراد کو افغانستان سے محفوظ انخلاء میں سہولت فراہم کی ہے، افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران اور اقتصادی ابتری کا تدارک نہ کیا گیا تو اس کے شدید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے یوکرین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے جرمن ہم منصب کو بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کی غیر قانونی، یکطرفہ کارروائی کے بعد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے افغانستان سے انخلاء کے عمل میں پاکستان کی مدد کو سراہا اور اس سلسلے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کی توقع ظاہر کی۔

شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیر خارجہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جرمنی کے مابین دوطرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر