Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی، راشد لطیف بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

Now Reading:

کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی، راشد لطیف بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

پاکستان  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز سے قبل بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی خوفناک کارکردگی کی وجہ بابرنہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ پاکستان سے بات کرتے ہوئےکراچی کنگز کے سابق ڈائریکٹر راشد لطیف نے کہا کہ فرنچائز کو ڈرافٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے اور اسے اپنے نقطہ نظر کے ساتھ زیادہ پیشہ ورانہ ہونا چاہیے۔

راشد لطیف  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بھی یہی رائے رکھتے ہیں اور انہیں فرنچائز کے انتظام کے لیے پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔

راشد لطیف نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ انہیں ڈرافٹ کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں کراچی اور کوئٹہ ڈرافٹ کے دن دونوں پیشہ ور نہیں تھے ۔

Advertisement

لطیف نے کھلاڑیوں کو چنتے وقت ڈیٹا کا مکمل مطالعہ کرنے پر توجہ مرکوز کی اور امید کر رہے ہیں کہ کراچی کنگز اگلے سال ڈرافٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹاپ تھری میں کراچی کا صرف شرجیل تھا ورنہ کوئی پاور ہٹر نہیں تھا، بہت سی غلطیاں ہوئیں اور وہ اس سے سبق سیکھیں گے۔

راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ  امید ہے کہ وہ دوبارہ یہ غلطیاں نہیں کریں گے۔

راشد  بابر اعظم کی حمایت میں کہا کہ لوگوں کو پی ایس ایل کی بنیاد پر ان کی کپتانی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ انہیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان نامزد کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر