Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘عوام کو زرداری مافیا کےخلاف بغاوت کرنی ہوگی’

Now Reading:

‘عوام کو زرداری مافیا کےخلاف بغاوت کرنی ہوگی’

علی زیدی کا کہنا ہےکہ عوام کوزرداری مافیاکےخلاف بغاوت کرنی ہوگی۔

وفاقی وزیراورصدر سندھ پی ٹی آئی علی زیدی نےرتوڈیرو میں تحریک انصاف کے حقوقِ سندھ مارچ میں خطاب  کے دوران پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا نام لئے بغیر کڑی تنقید کی۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور علی زیدی مارچ کے دوران قادرپور رورل ہیلتھ سینٹرپر بھی رکے، جہاں رہنماؤں نے ہیلتھ سینٹرکی خراب صورتحال پر اظہار افسوس کیا۔

علی زیدی نے کہاکہ لوگ اپنے پالتو جانوروں کا ایسی جگہ علاج نہ کرائیں، یہ سمجھتا ہے سندھی قوم کے پاکستانی بھائی یہاں علاج کرائیں،اسی وجہ سے صحت کارڈ نہیں دیتا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ ساٹھ لاکھ بچہ سندھ میں اسکول سے باہر ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے باریاں لگاکرخوب مال بنایا، کیا سندھ سےایڈزکوختم کرایا؟ اسلام آباد کیا لینے جا رہے ہیں؟ بےبی زرداری ابوکا لوٹا مال بچا رہا ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن ساڑھے 3 سال سے حکومت گرانےکی ناکام کوشش کررہی ہے،آصف زرداری سینمامیں چوری کے ٹکٹ بیچتےتھے۔

علی زیدی نے کہاکہ کیا سندھ میں تعلیمی ادارے ٹھیک ہوگئے؟،2023 میں پی پی سندھ سے ایک سیٹ بھی نہیں جیتےگی،عوام کوزرداری مافیاکےخلاف بغاوت کرنی ہوگی، تیرکوتوڑیں گے،سندھ کوجوڑیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہاکہ لیاری میں ہمارےچیتےنےبلاول بھٹوکوشکست دی۔

تحریک انصاف کا حقوق سندھ مارچ

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹوکوبتاؤں گا میں کون ہوں۔

Advertisement

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے رتوڈیرو میں تحریک انصاف کے حقوقِ سندھ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے خاندان کاتعلق شاہنواز بھٹو، ذوالفقار بھٹو کے ساتھ تھا،آصف زرداری کیاجانیں اصلی بھٹو اورنقلی بھٹوکیا ہے۔

وزیرخارجہ نے اس موقع پر پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ 2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر