Advertisement
Advertisement
Advertisement

تین مارچ: پاکستان کی تاریخ کا اہم اور قابل فخر دن

Now Reading:

تین مارچ: پاکستان کی تاریخ کا اہم اور قابل فخر دن
تین مارچ: پاکستان کی تاریخ کا اہم اور قابل فخر دن

تین مارچ: پاکستان کی تاریخ کا اہم اور قابل فخر دن

تین مارچ پاکستان کے لیے ایک اہم اور قابل فخر دن ہے جب بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ہمارے حساس ادارے  نے 2016 میں رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔

بھارتی دروغ گوئی کی داستانوں میں سے ایک داستان، آج کا دن بھی ہے جب ہمارے حساس ادارے  نے 3 مارچ 2016 کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

یہ دن آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا عملی ثبوت ہونے کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے لیے قابل فخر لمحہ بھی ہے۔

دوسری جانب یہ دن بھارت کے لئے پشیمانی کا دن ہے جب اس نے اپنے حاضر سروس جاسوس کو اپنا ماننے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

Advertisement

پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے کلبھوشن کو اپنی والدہ اور بیوی سے ملاقات کا موقع مہیا کیا اور انسانی ہمدردی اور اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بدامنی کی کوشش میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے جبکہ کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا افسر اور را کا ایجنٹ ہے۔

چھ سال قبل آج ہی کے دن کلبھوشن یادیو کو پاک ایران سرحدی علاقے سراوان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے بلوچستان کے بچوں، عورتوں اور کچھ قبائلی عمائدین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا ہے۔

Advertisement

اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو مرتبہ کراچی میں آکر نیول تنصیبات کی جاسوسی کی اور انڈین نیول انٹیلجنس اور را کو فراہم کیں۔

یاد رہے کہ کلبھوشن یادیو کے دو اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی گئی ہیں جبکہ 10 اپریل کو فوجی عدالت نے کلبھو شن کو ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔

بعد ازاں بھارت جو کہ کلبھوشن کو اپنا ماننے سے بھی انکاری تھا، اس نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی سزا پر عمل رکوانے کے لیے درخواست دائر کی کہ پاکستان نے آئین 1963 ویانا کنوینشن کی خلاف ورزی کی ہے۔

سترہ جولائی 2019 کو عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں پاکستان کو کہا تھا کہ وہ مبینہ جاسوس کی سزائے موت پر نظرثانی کرے اور انھیں قونصلر رسائی دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر