Advertisement
Advertisement
Advertisement

وطن کے دفاع کی خاطر آخر دم تک لڑیں گے، یوکرینی صدر

Now Reading:

وطن کے دفاع کی خاطر آخر دم تک لڑیں گے، یوکرینی صدر

 برطانوی قانون سازوں  خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ نیٹو یوکرین پر نو فلائی زون نافذ کرنے کے ان کے مطالبات کو ماننے میں ناکام رہا ہے۔انھوں نے وطن کی خاطر آخری دم تک لڑنے کے عزم اعادہ بھی کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زیلنسکی نے روس کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر مغربی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ کہا کہ نیٹو یوکرین پر نو فلائی زون نافذ کرنے کے ان کے مطالبات کو ماننے میں ناکام رہا ہے۔

روس پر عائد پابندیوں کے تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ براہ کرم اس ملک کے خلاف پابندیوں کا دباؤ بڑھائیں۔ روس  کو ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر تسلیم کریں۔ اور براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے آسمان محفوظ ہیں۔

اس ضمن میں برظانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ہماری تمام صدیوں کی پارلیمانی جمہوریت میں پہلے کبھی ایوان نے اس طرح کا خطاب نہیں سنا۔اس خطاب نے اس ایوان میں موجود ہر ایک کے دل کو متاثر کیا ہے،

Advertisement

 انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے روسی تیل پر پابندی کے اعلان کے بعد مغرب اسلحے کی سپلائی اور مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی برطانوی پارلیمان کے ہاؤس آف کامنز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ کسی بھی ملک کے صدر

کی حیثیت سے ایسا کرنے والی پہلی شخصیت بن جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس یوکرین کے مابین جاری تنازعہ کے چلتے یوکرینی صدر زیلنسکی برطانیہ کی پارلیمان کے دارالعوام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

برطانوی قانون دانوں کو یوکرینی صدر کی تقریر سنانے کے لیے ہاؤس آف کامنز کے اندر راتوں رات سکرین لگائی گئی ہیں اور پانچ سو ہیڈ سیٹ مہیا کئے گئے ہیں جن پر تقریر کے ساتھ انگریزی ترجمہ ہوتا رہے گا۔

برطانوی دارالعوام کے سپیکر لنزے ہویل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تمام قانون دان یوکرینی صدر کو براہ راست سننا چاہتے ہیں جو یوکرین سے براہ راست ہم سے مخاطب ہوں گے۔ یہ دارالعوام کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔

Advertisement

ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر نے ملازمین کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے زبردست عملے کے شکر گزار ہیں جنھوں نے یہ تاریخی خطاب کو ممکن بنانے کے لیے برق رفتاری سے کام کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر