نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں میزبان ٹیم نے بھارت کو با آسانی 62 رنز سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے حق میں بہتر ثابت نہ ہو سکا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے امے سیٹرویٹ 75 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،امیلی کیر 500،وکٹ کیپر کیٹی مارٹن 41 جبکہ کپتان سوفی ڈیون نے 35 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے پوجا وسٹراکر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 شکار کیے،راجیشوری گایکود نے 2 جبکہ جھولن گوسوامی اور ڈیپٹی شرما نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47 ویں اوور میں 198 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے ہرمنپریت کور 71 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں،کپتان متھالی راج 31،یسٹیکا بھٹیا 28 جبکہ سنیھ رانا نے 18 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے لیا تاہوہو اور امیلیا کیر نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں،ہیلے جینسن 2 جبکہ جیس کیر اور ہانا رووے نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی امے سیٹرویٹ کو 75 رنز کی اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
