Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

Now Reading:

کراچی: مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

مویشیوں میں جلدی گانٹھ کی وباء پھوٹنے کے بعد شہر قائد میں زندہ مرغی 330 سے 336 روپے فی کلو جبکہ مرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے، مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے جو کہ ایک ہفتہ پہلے 410 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں مرغی کا سرکاری نرخ 214روپے فی کلو ہے جبکہ بازاروںمیں مرغی 500 روپے کلوتک فروخت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب دکانداروں نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمے دار پولٹری فارمرز کو قرار دیا ہے۔

مرغی فروخت کرنے والوں کا کہنا کہ پولٹری فارم سے زندہ مرغی 315 روپے فی کلو آرہی ہے اس لیے 500روپے فی کلو سے کم پر فروخت ممکن نہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں کراچی پریس کلب سے باہر ڈیری ایگری کلچر لائیو اسٹاک فارمرز ایسوسی ایشن اور میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مشترقہ احتجاج کیا گیا۔

ڈیری ایگری کلچر لائیو اسٹاک فارمرز ایسوسی ایشن والوں کا کہنا تھا کہ کہ پانچ لاکھ سے زائد گوشت فروشوں کا معاشی قتل عام ہورہا ہے،محکمہ لائیو اسٹاک اپنا موقف واضح کرے جبکہ کے ایم سی فی الفور منڈی کھولنے کے احکامات جاری کرے۔

پریس کلب کے اندر پریس کانفرنس میں پیٹرن انچیف ڈی ایل ایف اے حارٹ مٹھانی کا کہنا تھا کہ جانوروں میں اسکن ڈیسیز افریقہ سے جانوروں کے ذریعے آئی ہے اور جانوروں میں اس قسم کی بیماریاں آتی رتی ہیں۔

حارٹ مٹھائی کا کہنا تھا کہ آج سے 15 روز قبل سوشل میڈیا پر جھوٹے اور من گھڑے مبنی پروپیگنڈا کیا گیا اور گوشت اور دودھ کے حوالے سے عوام میں خوف پھیلایا گیا

حارٹ مٹھائی کا مزید کہنا تھا کہ ڈبا مافیا نے سیلز کو پروموٹ کرنے کیلیے ہمارے خلاف مہم چلائی ، لوگوں اس غلط پروپیگنڈے کے بعد دکانوں سے گوشت خریدنا بند کردیا۔ یہی دودھ اور گوشت ہمارے گھر افراد بھی استعمال کرتے ہیں اور مضر صحت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر