Advertisement
Advertisement
Advertisement

نااہل لیگ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز کھائے، شہباز گل

Now Reading:

نااہل لیگ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز کھائے، شہباز گل
شہباز گل

شہباز گل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز کھائے۔

وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل لیگ امریکا اور برطانیہ میں لمیٹڈ لائیبلٹی کمپنی کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ نے مالِ مفت دلِ بے رحم کے مصداق بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز کھائے،اعلیٰ عدالت سے سرٹیفائیڈ جھوٹے اور جعلساز مکرو فریب پھیلانے میں مصروف ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان شفافیت کا استعارہ ہیں، جعلی اکاؤنٹس، فارن فنڈنگ منی لانڈرنگ والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ منی لانڈرنگ کے بے تاج بادشاہ دوسروں پر جھوٹے الزام دھر رہے ہیں۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تمام شواہد پیش کیے لیکن نااہل لیگ نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ اب نااہل بتائیں کہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے نام سے کتنی فارن فنڈنگ حاصل کی ؟

واضح رہے اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ تاریخی کیس جو سات سال سے جاری ہے  جس کا  اب تک فیصلہ نہیں ہو پایا۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اپنے ممبر نے یہ ممنوع فنڈنگ کے خلاف درخواست دی، اس کیس کی 75سماعتیں ہوئیں جس میں 30سماعتوں پر تحریک انصاف نے التوا مانگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں سے 40سال کا حساب مانگتے ہیں اور اپنا حساب نہیں  دے رہے ، تحریک انصاف فارن فنڈنگ میں انڈین نیشنل تھے بینک اکاؤنٹ کو ڈکلیئر نہیں کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جعلی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے جو جو فنڈ حاصل کی اسکی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آج تک پی ٹی آئی نے صرف الزام تراشی کی ہے، غیر ملکی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کو فوری فیصلہ دینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر