Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک بڑا سیارچہ پورا شہر تک تباہ کر سکتا ہے

Now Reading:

ایک بڑا سیارچہ پورا شہر تک تباہ کر سکتا ہے

ہماری زمین خلاء میں انتہائی خطرناک ماحول میں وجود رکھتی ہے۔ خلائی اجسام جیسے کہ سیارچے اور دم دار ستارے، مستقل زمین کے قریب سے نکلتے ہیں اور اکثر ٹکرا بھی جاتے ہیں۔ ان میں سے اکثر اتنے چھوٹے ہوتے ہیں جن سے خطرہ نہیں ہوتا لیکن کچھ فکر کا باعث بن سکتے ہیں۔

اب تک ناسا نے تقریباً 40 فی صد بڑے سیارچوں کا پتہ لگایا ہے۔ ماضی میں سیارچے اچانک زمین پر گِر چکے ہیں اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مستقبل میں بھی ایسا ہو سکتا ہے۔

مختلف سائز کی لاکھوں اشیاء سورج کے گرد گھومتی ہیں۔ زمین کے قریب اشیاء میں وہ سیارچے اور دم دار ستارے شمار ہوتے ہیں جن کے مدار انہیں 19.3 کروڑ کلومیٹر کے فاصلے تک لے آتے ہیں۔

ماہرینِ فلکیات زمین کے قریب شے کو اس وقت خظرہ تصور کر تے ہیں جب وہ زمین سے 74 کروڑ کلومیٹر کے فاصلے تک آجاتی ہے اور شے کا قطر کم از کم 140 میٹر ہوتا ہے۔

اگر کوئی خلائی شے زمین سے آکر ٹکرائے تو وہ پورے شہر تک کو تباہ کر سکتا ہے اور خطے میں شدید تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement

بڑی اشیاء -1 کلو میٹر یا اس سے زیادہ سائز کی- کے عالمی اثرات ہو سکتے ہیں اور یہاں تک کہ یہ بڑے پیمانے پر زندگی کے ناپید ہونے کا سبب بھی ہو سکتا ہے۔

سب سے تباہ کن ٹکر 6.5 کروڑ سال قبل ہوئی تھی جب 10 کلومیٹر قطر کا سیارچہ آج کے جزیرہ نما یاکوٹان، جو میکسیکو  کی ریاست ہے، سے ٹکرایا تھا۔

اس کی وجہ سے زیادہ تر پودے اور جانوروں کی اقسام زمین پر ناپید ہوگئیں، جن میں ڈائنو سار بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر