Advertisement
Advertisement
Advertisement

 عرب عسکری اتحاد نے جدہ پر حوثی ڈرون حملہ ناکام بنا دیا، ویڈیو جاری

Now Reading:

 عرب عسکری اتحاد نے جدہ پر حوثی ڈرون حملہ ناکام بنا دیا، ویڈیو جاری

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کے متعدد حملوں کو پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب اتحاد کی جانب سے سعودی عرب کے اہم شہر جدہ کی فضائی حدود میں حوثی باغیوں کے بھیجے گئے بمبار ڈرون کو روکنے اور اسے تباہ کرنے کی وڈیو شیئر کی گئی ہے۔

Advertisement

اس سے پہلے عرب اتحاد نے بتایا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے جدہ میں تیل کی تنصیبات آرامکو کے پیٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

عرب عسکری اتحاد کے ترجمان جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ ایک حملے کے نتیجے میں تیل کے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی تھی تاہم اس پر قابو پا لیا گیا۔ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل عرب اتحاد نے حدیدہ میں ایک بمبار کشتی کو تباہ کرنے اور بحیرہ احمر میں نیویگیشن کی آزادی کو نشانہ بنانے والے ایک حملے کو ناکام بنانے کی اطلاع دی تھی۔

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی فضائی افواج نے سعودی عرب میں جازان، خمیس مشیط، طائف، ینبع اور ظہران الجنوب کی طرف حوثی ملیشیا کے بھیجے گئے 9 بمبار ڈرون روک کر تباہ کر دیے ہیں۔

Advertisement

ترجمان عرب عسکری اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ خلیج تعاون کونسل کی سرپرستی میں یمن کے مختلف دھڑوں میں مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں گے تاہم جواب دینے کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

عرب اتحاد ترجمان نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے حملے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور یمنی عوام کی مشکلات کو ختم کرنے کی راہ میں مزاحم ہیں جبکہ وہ یمن میں قیامِ امن کے لیے خلیج تعاون کونسل اور عالمی برادری کے مؤقف کی حمایت اور تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کو موقع دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر