Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم اقلیتوں کیلئے اپنے آئین میں متعین کردہ حقوق کی فراہمی کو جاری رکھیں گے، نور الحق قادری

Now Reading:

ہم اقلیتوں کیلئے اپنے آئین میں متعین کردہ حقوق کی فراہمی کو جاری رکھیں گے، نور الحق قادری

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ہم اقلیتوں کیلئے اپنے مذہب اور آئین  میں متعین کردہ حقوق کی فراہمی کو جاری رکھیں گے۔

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے 48 ویں  وزراء خارجہ  اسلامی تعاون تنظیم کانفرنس کے وفود الریکا سینڈ برگ، سفیر تنظیم برائے اسلامی تعاون ، بین الثقافتی وبین المذاہب مکالمہ ، سویڈش سفیر ہنرک پرسن کی ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی۔

الریکا سینڈبرگ نے کہا کہ سویڈن حکومت ِ پاکستان کی مذہبی آزادیوں  کے حوالے سے پالیسی کو سراہتا ہے۔

سفیر برائے خصوصی ایلچی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات متاثر کن ہیں۔

اس موقع پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور پُر امن بقائے باہمی کیلئے پوری دنیا کے ساتھ تعاون کیلئے ہر دم تیار ہے۔

Advertisement

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خلوصِ نیت سے تمام مذہبی اکائیوں  کو حقوق و آزادی دلانے کیلئے سرگرم عمل ہے، ہم اقلیتوں کیلئے اپنے مذہب اور آئین  میں متعین کردہ حقوق کی فراہمی کو جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب پروفیسر قطب مصطفی ثانو، سیکرٹری جنرل ،عالمی اسلامک فقہی اکیڈمی سعودی عرب  کی بھی وزیر مذہبی امور سے ملاقات ہوئی۔

پروفیسر قطب مصطفی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اسلاموفوبیا کے تدارک کی کامیاب قرارداد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اسلامی تعاون تنظیم کی فقہی کونسل اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے

سیکرٹری جنرل عالمی اسلامی فقہی اکیڈمی سعودی عرب کا کہنا تھا کہ افغانستان کیلئے انسانی ہمدردی کا پیغام دنیا کیلئے قابل تقلید قدم ہے۔

دونوں رہنماوں نے باہمی تعاون کیلئے  سعودی پاک مفاہمت کی یاداشت پر اتفاق رائے جبکہ فقہی مسائل کے حل کیلئے دونوں ممالک کے علماء کرام پر مشتمل جوائنٹ فورم تشکیل دینے کی تجویز دی۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی سطح پر سعودی عرب کی اسلامی فقہی اکیڈمی کی خدمات کو سراہتے ہیں، رمضان المبارک کے بعد جدہ یا اسلام آباد میں جوائنٹ فورم کے قیام کی تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر