Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم دنیا بھر میں اہلِ کشمیر کے حق میں ایک توانا آواز ہیں، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

Now Reading:

وزیراعظم دنیا بھر میں اہلِ کشمیر کے حق میں ایک توانا آواز ہیں، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں اہلِ کشمیر کے حق میں ایک توانا آواز ہیں۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی۔

 آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے اراکین ماجد خان، دیوان علی چغتائی، ملک ظفر، محمد اقبال، حافظ حامد رضا ، عاصم بٹ ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر ظفر انور و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات میں 27 تاریخ کو اسلام آباد میں تاریخی ”امر بالمعروف“ جلسے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مقبولیت غیر معمولی ہے، آزاد جموں و کشمیر کے عوام وزیراعظم پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بیتاب ہیں۔

Advertisement

سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بطور ”سفیر کشمیر“ اہل کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں اجاگر کیا، وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں اہلِ کشمیر کے حق میں ایک توانا آواز ہیں۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ 27 مارچ کو آزاد جموں و کشمیر کے عوام بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ اسلام آباد کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ یکجہتی کے بھرپور اظہار پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور انکی کابینہ کا خیرمقدم کرتے ہیں، امر بالمعروف جلسے کے اعلان نے پورے ملک کیطرح گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام میں جذبے کی نئی لہر پیدا کی ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر کرپشن اور لوٹ مار کے الزامات لگانے والے اپنی کرپشن بچانے کیلئے عمران خان کیخلاف اکٹھے ہیں، امر المعروف جلسہ دنیا کو واضح پیغام دیگا کہ قوم اچھائی، حق اور خیر کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر