Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزاد اکبر نے ایک بارپھر سرکاری خرچ پر جھوٹ بولا ہے، طلال چوہدری

Now Reading:

شہزاد اکبر نے ایک بارپھر سرکاری خرچ پر جھوٹ بولا ہے، طلال چوہدری
طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا معاون خصوصی شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے ایک بارپھر سرکاری خرچ پر جھوٹ بولا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر پی آئی ڈی میں جھوٹے کاغذ لہراتے لیکن پارلیمان میں جواب اور عدالت میں ثبوت سے بھاگ جاتے ہیں کیونکہ شہزاد اکبر کی کارکردگی کا پول آج پارلیمنٹ میں حکومتی جواب سے کھل چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پندرہ ماہ میں صفر برآمدگی ایسٹ ریکوری یونٹ کے جھوٹ کا پکا ثبوت ہے اور عمران خان کنٹینر پر، شہزاد اکبر پی آئی ڈی میں جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، پی آئی ڈی میں ہلکان ہونے کے بجائے شہبازشریف کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کریں۔

وفاقی وزیر کی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر سیاسی انتقام کا ”ہامون جادوگر“ ہیں، نالائق حکومت کے ”ہامون جادوگر“ اور ”بل بتوڑیاں“ صرف جھوٹ بولنے کی تنخواہ لے رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جواب نہیں، عدالت میں ثبوت نہیں اور پی آئی ڈی میں سراسر جھوٹ بولا جارہا ہے اور شہزاد اکبر کا جھوٹ قوم جان چکی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سرکاری خرچ پر جھوٹ بولنے اور جھوٹے کاغذ لہرانے سے قوم کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

طلال چوہدری نے بتایا کہ ایسٹ ریکوری کے ڈرامے پر آنے والا تمام خرچ شہزاد اکبر سے وصول کیاجائے کیونکہ 200 ارب، 300 ارب اور 600 ارب کے جھوٹ کی ہانڈی بیچ چوراہے میں کب کی پھوٹ چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ کی بی ٹیم کو جھوٹ بولنے کی عادت ہوچکی ہے ، ن لیگ کی بی ٹیم بھی کرپشن چھپانے اور پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے اور ن لیگ کی بی ٹیم کے بھی کارنامے بھی پکڑے جا رہے ہیں جبکہ اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرائی گئی ہے،جو چیزیں ہو رہی اسکا سارا قصور میرا نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر