Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے ٹویٹر اسپیس میں مریم نواز کی شرکت؟ وضاحت سامنے آگئی

Now Reading:

عمران خان کے ٹویٹر اسپیس میں مریم نواز کی شرکت؟ وضاحت سامنے آگئی

سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر اسپیس میں کیا مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شرکت کی، اس حوالے سے وضاحت سامنے آگئی ہے۔

عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے زبردست عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا گیا  اور عمران خان کی کال پر ملک گیر احتجاج کیا گیا۔

پارٹی قائد کی جانب سے پشاور اور کراچی میں بھی جلسے کیے گئے جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اسی حوالے سے سابق وزیراعظم نے گزشتہ روز ٹویٹر اسپیس ( ٹوئٹر آڈیو روم) پر عوام سے خطاب کیا۔

Advertisement

تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ٹوئٹر اسپیس پر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کے خطاب کو ہزاروں صارفین کے علاوہ کئی معروف شخصیات نے بھی سنا۔

وہیں سوشل میڈیا پر اسپیس کا ایک اسکرین شاٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ اس میں عمران خان کی مخالف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی۔

تاہم اس اسکرین شاٹ کے وائرل ہونے کے بعد مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے ردعمل دیتے ہوئے اسے جعلی قرار دے دیا۔

ذیشان ملک نے کہا کہ مریم نواز کے اکاؤنٹ سے منسوب یہ اسکرین شاٹ جعلی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر