Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نئی شکل دیں گے، ایمل ولی خان

Now Reading:

بلاول پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نئی شکل دیں گے، ایمل ولی خان
ایمل ولی خان

ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بھٹو زردرای پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نئی شکل دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے نومنتخب وزیرخارجہ بلاول بھٹو زردرای کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا کم عمرترین وزیرخارجہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہمیں یقین ہیں کہ وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نئی شکل دیں گے

انہوں نے کہا کہ امید ہے بلاول بھٹو زرداری بین الاقوامی تعلقات کے اقدار کو آگے لے کے جائیں گے۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ اس سے قبل ایوان صدر اسلام آباد میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر مملکت عارف علوی نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے حلف لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین اور پیپلز پارٹی کے رہنما حلف برداری کی تقریب میں شریک تھے۔

اس کے علاوہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن محترمہ صنم بھٹو نےخصوصی شرکت کی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے 33 سال کے کم عمر وزیرخارجہ بن گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر