Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکامیں تقریب کےدوران فائرنگ ،13 افرادزخمی

Now Reading:

امریکامیں تقریب کےدوران فائرنگ ،13 افرادزخمی
امریکاکی

امریکاکی ریاست میں تقریب کےدوران  فائرنگ  کےنتیجےمیں 13 افرادزخمی ہوگئے۔

امریکاکی ریاست شکاگو کے ایک  گھر میں سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کاواقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

میڈیارپورٹ  کے مطابق شکاگو کے جنوبی علاقے میں واقع ایک گھر میں اتوار کی صبح تقریب جاری تھی کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 13 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت تشیوشناک ہے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے زخمی ہونے والوں کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا  ۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان کی 22 ویں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔

Advertisement

پولیس افسر فریڈ والر کا کہنا تھا کہ ’فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عمریں 16 سے 48 برس کے درمیان ہیں، واقعے کے بعد دو افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے‘۔

واقعے کے بعد شکاگو کی میئر لوری لائٹ فوٹ  نے مقامی اسپتال میں متاثرین کے ساتھ ملنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک خوفناک المیہ ہے اور بزدلی کا واضح   اور ناقابل یقین واقعہ ہے۔

کیلی فورنیامیں تقریب کےدوران فائرنگ،4 افرادہلاک

لائٹ فوٹ نے فائرنگ سے متعلق معلومات رکھنے والوں کو آگے آنے اور تفتیش میں پولیس کی مدد کرنے پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ ہم اس طرح کے واقعات کو معمولی نہیں بنا سکتے ہیں۔

مقامی چینل کی رپورٹ میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سالگرہ کی تقریب اُس شخص کی تھی جس نے رواں سال اپریل میں شکاگو میں کار چھیننے کے دوران فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں شہری کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر