پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل جنید خان کی موٹیویشنل ویڈیو نے بھارتی ایوارڈ جیت لیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان کی جانب سے بنائی گئی موٹیویشنل ویڈیو نے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ کا ’گلوبل کانٹینٹ ایوارڈ‘ اپنے نام کرلیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے والی اس 7 منٹ کی موٹیویشنل ویڈیو میں جنید خان اپنی ذات سے متعلق زندگی کے مختلف مسائل اور موضوعات پر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں، اس ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بھی بےحد پسند کیا گیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں اداکار کو گھر میں تنہا خود سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے مگر ساتھ ہی باہر کی دنیا کے مناظر کو بھی ویڈیو کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مختصر ویڈیو سیریز کو اداکار نے ’کہہ دو‘ کا نام دیاہے، جس کی پہلی قسط انہوں نے 8 اگست 2020 کو ریلیز کی تھی اور ان کی اس سیریز کی پہلی ہی ویڈیو کو ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
جنید خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی ویڈیو کو ایوارڈ دیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ارکان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ ان کی ویڈیو کی ہدایات معز عباس نے دی ہیں جو ان کی ویڈیو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔
معز عباس نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کی بنائی گئی جنید خان کی ویڈیو کو ’زی فائیو کے گلوبل کانٹنیٹ کا 2022 کا ایوارڈ‘ دیا گیا ہے۔
’زی فائیو‘ کی جانب سے جنید خان کی اردو زبان کی ویڈیو کو ’ہندی زبان‘ کی کیٹیگری میں نامزد کرکے اسے ایوارڈ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
