Advertisement
Advertisement
Advertisement

آندرے رسل کے آئی پی ایل میں دو ہزار رنز مکمل

Now Reading:

آندرے رسل کے آئی پی ایل میں دو ہزار رنز مکمل

انڈین پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں آل راؤنڈر آندرے رسل نے 49 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر لیگ میں اپنے دو ہزار رنز مکمل کر لئے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے گزشتہ روز یہ کارنامہ پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے دوران انجام دیا۔

میچ کے دوران، انہوں نے 28 گیندوں میں 49* کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

آل راؤنڈر آندرے رسل نے اب تک آئی پی ایل کا ٹھوس سیزن گزارا ہے، انہوں نے 11 اننگز میں 41.25 کی اوسط سے 330 رنز بنائے ہیں۔ ان کا انفرادی بہترین اسکور 70 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

وہ ٹورنامنٹ میں اب تک ایک نصف سنچری بنا چکے ہیں۔

Advertisement

آندرے رسل نے سیم بلنگس کے ساتھ مل کر 63 رنز کی شراکت داری بنائی اور اپنی ٹیم کو 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز کا مظبوط ٹوٹل فراہم کیا۔

آندرے رسل نے بیٹنگ کے علاوہ اپنی نپی تلی بالنگ سے بھی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے سن رائزرز حیدرآباد کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے یہ میچ 54 رنز سے جیت لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر