Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر کے پی ایل کی ویرات کوہلی کو کشمیر پریمئیر لیگ  میں شرکت کی پیشکش

Now Reading:

صدر کے پی ایل کی ویرات کوہلی کو کشمیر پریمئیر لیگ  میں شرکت کی پیشکش

کشمیر پریمئیر لیگ(کے پی ایل) کے صدر  عارف ملک نے  بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں حصہ لینے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگ کے صدر عارف ملک نے بتایا کہ بھارت  کے جدید دور کے بیٹنگ ماسٹر ویرات کوہلی کو بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے باضابطہ طور پر مدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لیگ کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے۔

عارف ملک نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی  کرکٹرز لیگ کا حصہ بنیں اور کرکٹ کے ذریعے دونوں طرف سے تناؤ کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

کے پی ایل کے صدر نے کہا کہ لیگ کا بنیادی مقصد نوجوان ٹیلنٹ کی صفوں میں آنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اچھی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Advertisement

عارف ملک نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور افتتاحی ایڈیشن کی طرح دوسرے سیزن کا انعقاد بھی مظفرآباد اسٹیڈیم میں ہوگا۔

واضح رہے کہ دوسرا سیزن یکم اگست سے شروع ہوگا اور فائنل 14 اگست (پاکستان کے یوم آزادی)  کے دن ہوگا۔

عارف ملک نے کہا کہ کے پی ایل کے ساتھ ساتھ، کرکٹ کے شائقین کو ایک فینٹسی لیگ بھی دیکھنے کو ملے گی جس میں مظفرآباد اور سری نگر کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ عملی طور پر کھیلتی نظر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ  ہم دونوں اطراف کے لوگوں کو ساتھ لانا چاہتے ہیں تاکہ ہم امن کے پیغام کو پھیلا سکیں۔

کے پی ایل میں چھ ٹیمیں ہوں گی جن میں راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی لائنز، میرپور رائلز، مظفرآباد ٹائیگرز، اوورسیز واریئرز اور باغ اسٹالینز شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر