Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لے رہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

پاک فوج بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لے رہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاک فوج بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر نے آگ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آگ کے پھیلاؤ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ محکمہ جنگلات پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

میر عبدالقدوس بزنجو نے یہ بھی کہا کہ این ڈی ایم اے سے بھی معاونت کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے، آگ بجھانے  کے آپریشن کے لیۓ فراہم کیۓ گیۓ ہیلی کاپٹر ز کو لاجسٹک سپورٹ دی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ پاک فوج بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، صوبائی حکومت آگ سے متاثرہ لوگوں اور جنگلات کی بحالی کے لیۓ ہر ممکن اقدامات کریگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آج کل نوجوانوں کے سر پر ٹک ٹاک کا بھوت سوار ہے اور وہ چند سیکنڈزکی ویڈیو بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ، ایسے میں وہ اپنی یا پھر دوسروں کی جان کی پروا کیے بغیر ویڈیو بنانے میں مگن رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ٹک ٹاکرز کی جانب سے متعارف کروایا گیا نیا ٹرینڈ وائرل ہورہا ہے جو نہ صرف ان کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے بلکہ وہ دیگر انسانوں سمیت جانوروں کے لیے بھی ڈراؤنا خواب ثابت ہوسکتا ہے ، یہ ٹک ٹاکرز اپنی حرکتوں سے قدرتی نعمت کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چند نوجونواں کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جنہوں نے ٹک ٹاک پر مختصر ویڈیو بنانے کے لیے جنگلات میں آگ لگائی اور پھر اپنی ویڈیو بنانے کے بعد وہاں سے چل پڑے۔

اسلام آبادین نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک لڑکی کو ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس کے عقب میں آگ لگی ہوئی ہے ، دراصل یہ مارگلہ کی پہاڑیاں ہیں جہاں نوجوان لڑکی نے اپنی ماڈلنگ کی خاطر جنگلات  میں آگ لگائی۔

Advertisement

دوسری جانب ایبٹ آباد کے مقامی نوجوان نے بھی مارگلہ کی پہاڑیوں کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایبٹ آباد کے جنگلات میں آگ لگاکر ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنائی تاہم اسے محکمہ جنگلات نے گرفتار کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر