اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو قانون کے مطابق خواتین اہلکاروں نے گرفتار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شیریں مزاری کو محکمہ اینٹی کرپشن کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی مس ہینڈلنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کرنے کا معاملہ۔
Advertisementڈاکٹر شیری مزاری کو قانون کے مطابق اسلام آباد کی خواتین پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ کسی قسم کی مس ہینڈلنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ خواتین پولیس آفیسرز نے محکمہ اینٹی کرپشن کی درخواست پر گرفتار کیا۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 21, 2022
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا ہے۔
شیریں مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے انہیں گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا، تھانہ مارگلہ سے انہیں لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو سرکاری اراضی کا ریکارڈ غائب کرنے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، شریں مزاری کے خلاف مقدمہ ڈیڑھ ماہ قبل اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں درج کیا گیا تھا۔
اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کے والد عاشق مزاری پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی ہزاروں کنال اراضی بچانے کے لئے محکمہ مال کا ریکارڈ غائب کر دیا تھا، کچھ عرصہ قبل اینٹی کرپشن نے 51 سال کے بعد شیریں مزاری کے والد عاشق مزاری کی اراضی کی جمع بندی تلاش کی تھی۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق شیریں مزاری اپنے والد کی اراضی کی مالک تھیں جس کی وجہ سے ان پر مقدمہ درج کیا گیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ شریں مزاری بطورِ خاتون قابل احترام ہیں، خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار کے منافی ہے، شیریں مزرای کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں مریم نواز کے بارے میں بے ہودہ زبان کی مذمت کرتے ہیں، مگر انتقام ہمارا شیوہ نہیں، راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑوا کر رہا کیا جائے۔
کہنا ہے کہ کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی، شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
انہوں ںے کہا کہ تفتیش اور تحقیقات کے نتیجے میں اگر گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔
انہوں ںے کہا کہ تفتیش اور تحقیقات کے نتیجے میں اگر گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا، مسلم لیگ ن خواتین کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
